اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کاخ کرملین نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اپنے امریکی ہم منصب اوباما کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں، شام میں دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے دونوں ملکوں کے فوجی تعاون میں اضافے پر تبادلۂ خیال کیا ہے-
کاخ کرملین کے بیان کے مطابق روسی اور امریکی صدور نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں شام کے بحران کے پرامن حل کے حصول کے مقصد سے اقوام متحدہ کے زیر نگرانی دمشق اور شام کے مخالفین کے درمیان مذاکرات دوبارہ سے شروع کئے جانے پر تاکید کی ہے-
.......
/169