اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے پر کئے گئے ایک خود کش حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ۲ زخمی ہوئے ہیں۔
سکیورٹی دستوں نے اطلاع دی ہے کہ ایک مسلح شخص جس نے بارود والی بیلٹ بھی باندھ رکھی تھی، قونصلٹ خانے پر حملہ کرنے سے پہلے ہی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔
اسکای نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ خود کش حملہ آور نے جدہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے امریکی قونصل خانے پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن سعودی سکیورٹی دستوں نے حملہ کرنے سے پہلے ہی اسے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ حملہ آور نے جوابی کاروائی کے دوران دو سعودی پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔
واضح رہے کہ ۲۰۰۴ میں بھی جدہ میں امریکی قونصل خانے پر حملے کے دوران ۹ افراد ہلاک ہوئے تھے۔








۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲