4 جولائی 2016 - 11:08
شام دہشتگردوں کا قبرستان؛ داعش کو ختم کرنے کے لیے روس کا شام میں اپنا سب سے بڑا طیارہ بردار جہاز بھیجنے کا اعلان

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے دہشت گرد گروہ داعش کو شکست دینے کے لیے اپنا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز "ایڈمرل کوزنتسوف" شام بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے شام میں داعش کے دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے طیارہ بردار بحری جہاز ایڈمرل کوزنتسوف، تیس جیٹ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ساتھ شام بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی صدر نے یہ فیصلہ بنگلہ دیش اور بغداد میں داعشی دہشت گردوں کے وحشیانہ حملوں کے بعد کیا ہے۔ ڈھاکہ اور بغداد میں داعش کے وحشیانہ اور دہشت گردانہ حملوں میں سینکڑوں بےگناہ شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کا خاتمہ کرنے کے لیے روس کی کوشش کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ عراقی فوج نے بھی گزشتہ ہفتے فلوجہ شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ شہر ڈھائی سال تک داعش کے قبضے میں رہا۔

.......

/169