2 جولائی 2016 - 13:56
روسی صدر نے فن لینڈ کو نیٹو میں شمولیت کے نتائج کی بابت سخت انتباہ دیا

روس کے صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر فن لینڈ نے نیٹو میں شمولیت اختیار کی تو روسی فوجی اس کی سرحد کے قریب تعینات ہو جائیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینیسٹو کی موسم گرما کی رہائشگاہ پر ان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ہلسنکی کو نیٹو میں شمولیت کے نتائج کی بابت سخت انتباہ دیا۔ انھوں نے کہا کہ ماسکو نیٹو میں شمولیت کے لئے ہلسنکی کے فیصلے کا احترام کرتا ہے لیکن اگر ہلسنکی نے نیٹو میں شمولیت اخیتار کی تو روس اپنے فوجی فن لینڈ کی سرحد پر تعینات کر دے گا۔

روس کے صدر نے کہا کہ ہم نے اپنے فوجی سرحد سے ایک ہزار پانچ سو کلو میٹر پیچھے ہٹالئے ہیں۔ انھوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ہلسنکی نے نیٹو میں شمولیت اختیار کی تو روسی فوجی اپنی جگہ پر رہیں گے؟

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس کی مغربی سرحدوں پر نیٹو کی سرگرمیوں میں تیزی آنے کے باوجود ماسکو نے نیٹو کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی کوشش کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169