2 جولائی 2016 - 10:18
معروف شیعہ رہنما نیئر عباس جعفری قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

نیئر عباس جعفری رات 12 بجکر 15 منٹ پر رحمانیہ روڈ ہری پور سے اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ مسلح دہشت گرد نے فائرنگ شروع کر دی، جس سے نیئر عباس جعفری شدید زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق معروف شیعہ رہنما و ڈپٹی ڈائریکٹر بیت المال، ہری پور نیئر عباس جعفری قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، فوری طبی امداد کے لئے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا، آخری اطلاعات آنے تک حالت خطرے سے باہر بتائی گئی، تفصیلات کے مطابق نیئر عباس جعفری رات 12 بجکر 15 منٹ پر رحمانیہ روڈ ہری پور سے اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ مسلح دہشت گرد نے فائرنگ شروع کر دی، جس سے نیئر عباس جعفری شدید زخمی ہو گئے، قریب سے گزرتے موٹر سائیکل سوار نے زخمی حالت میں ہری پور ہسپتال پہنچایا، جہاں سے انہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نیئر عباس جعفری کا شمار ضلع ہری پور کے سرگرم رہنماوں میں ہوتا ہے، آپ کی اہلیہ مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کی سیکرٹری جنرل ہیں۔ مختلف حلقوں کی طرف سے دہشت گردی کے اس واقعہ کی پرزور مذمت کے ساتھ ساتھ قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

.......

/169