1 جولائی 2016 - 14:15
لبنان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

لبنان کے سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردی کے دو منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے سیکورٹی اہلکاروں نے جمعرات کو لبنان کے مشرقی علاقے اور بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں دہشت گردی کے دو منصوبوں کو ناکام بنا دیا- ان کارروائیوں میں لبنان کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے داعش کے پانچ عناصر کو گرفتار کر لیا-

اس درمیان لبنان کی فوج نے جمعرت کو اعلان کیا کہ شام کے چار سو بارہ شامی اور دو بنگلہ دیشی شہریوں کو غیر قانونی طور پر لبنان میں داخل ہونے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا-

لبنان کی فوج کا کہنا ہے کہ یہ افراد سفری دستاویزات کے بغیر، غیرقانونی طریقے سے لبنان کے مختلف علاقوں میں شامی پناہ گزینوں کے لئے بنائے گئے کیمپوں میں داخل ہوئے تھے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169