30 جون 2016 - 08:03
الرمادی کے مغرب میں 300 وہابی دہشتگرد ہلاک/عامریہ علاقہ میں داعش کی 450 گاڑیاں تباہ + تصاویر

عراق میں الجزیرہ کارروائیوں کے کمانڈر نے کہا ہے کہ عراقی فورسز نے الرمادی کے مغرب میں 300 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ ان کی 50 گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں الجزیرہ کارروائیوں کے کمانڈرقاسم المحمدی نے کہا ہے کہ عراقی فورسز نے الرمادی کے مغرب میں 300 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ ان کی 50 گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔ عراقی کمانڈر نے کہا کہ داعش دہشت گرد وادی العذف سے عراق اور شام کی سرحد پر واقع قائم شہر میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے جنھیں عراقی فورسز نے ہلاک کردیا ہے۔
ادھر صوبہ الانبار کے کمانڈراسماعیل المحلاوی کا کہنا ہے کہ عراقی فورسز نے عامریہ علاقہ میں داعش دہشت گردوں کی 450 گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔۔ ذرائع کے مطابق عراقی فورسز فلوجہ کو آزاد کرانے کے بعد موصل کی جانب بـڑھ رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169