29 جون 2016 - 01:53
رہبر انقلاب اسلامی نے میجرجنرل محمد حسن باقری کو ایران کی مسلح افواج کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم کے ذریعے میجرجنرل محمد حسن باقری کو ایران کی مسلح افواج کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم کے ذریعے میجرجنرل محمد حسن باقری کو ایران کی مسلح افواج کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا ہے۔ ڈپٹی چیف آف اسٹاف کے عہدے پر کام کرنے والے میجر جنرل محمد حسن باقری جنرل حسن فیروز آبادی کی جگہ لیں گے جنہیں ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنا اعلی فوجی مشیر مقرر کیا ہے۔

میجر جنرل حسن باقری کا تعلق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج سے ہے اور وہ دفاع مقدس کے دروان مختلف محاذوں پر اعلی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے چیف آف اسٹاف کی حثیت سے جنرل حسن فیروز آبادی کی خدمات کو سراہا ہے جبکہ میجر جنرل حسن باقری کی قیادت میں ایران کی مسلح افواج کی دفاعی آمادگی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169