اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فیڈرل پولیس فورس کے سربراہ جنرل شاکر جودت نے بتایا ہے کہ فلوجہ ڈیم کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔ اس سے قبل صوبہ الانبار کے عسکری ذرائع نے بتایا تھا کہ عراقی پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس کے جوانوں نے جبیل ٹاؤن اور فلوجہ ڈیم کے اطراف میں داعش کے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
عراقی سیکورٹی فورس شمال اور جنوب کی جانب سے فلوجہ میں پیشقدمی کر رہی اور شہر کے مرکزی علاقے کے قریب پہنچ گئی ہے۔
عراقی فوج نے تیئیس مئی سے فلوجہ شہر کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا ہے جس میں عوامی رضاکار فورس کے علاوہ سینٹرل پولیس فورس کے جوان بھی شریک ہیں۔ دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ عراقی فوج نے فلوجہ آپریشن کے اسّی فی صد اہداف حاصل کرلیے ہیں۔
.......
/169