اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے سیکورٹی اداروں نے کہا ہے کہ داعش، لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسے گروہوں کو ہندوستان کے زیراتنظام کشیمر میں اپنے اثر و رسوخ کے راستے میں رکاوٹ سمجھتا ہے۔ داعش کے ساتھ تعلق کے الزام میں گرفتار ہونے والے انڈین پیٹرولیم کے اعلی عہدیدار محمد سراج الدین نے تفتیشن کے دوران کہا تھا کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کا علاقہ داعش کی ملکیت ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سراج الدین کا داعش کے علاوہ القاعدہ سے بھی رابطہ رہا ہے۔ ہندوستان کے انٹیلی جینس اداروں نے اب تک داعش میں لوگوں کو بھرتی کرنے کے الزام میں بارہ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ حکومت ہندوستان کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک برس کے دوران داعش کے تین نیٹ ورک تباہ کیے جا چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169