9 جون 2016 - 13:07
رمضان کے دوران کفریا اور الفوعہ کے باشندوں کو کٹھن صورتحال کا سامنا + تصاویر

شام کے کفریا اور الفوعہ شہروں کے باشندوں کو دہشت گردوں کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران پیدا کردہ حالات کی وجہ سے بہت ہی کٹھن صورتحال کا سامنا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی ادلب کے مضافات میں واقع کفریا اور الفوعہ کے باشندے دہشت گرد گروہوں کے محاصرے میں ہیں اور وہ اس وقت بہت ہی کٹھن صورتحال سے دوچار ہیں۔

دہشت گرد گروہ روزانہ رہائشی علاقوں پر گولہ باری کرتے اور مارٹر گولے داغتے ہیں جس کے نتیجے میں ہر روز کفریا اور الفوعہ کے متعدد نہتے لوگ جاں بحق یا زخمی ہوجاتے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ محاصرے کی وجہ سے کفریا اور الفوعہ کے باشندے ادویات اور ابتدائی طبی امداد سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔

دہشت گرد گروہ ان دونوں شہروں کے اسکولوں اور مساجد کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بناتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169