7 جون 2016 - 11:38
شمالی شام کے رہائشی علاقوں پر دھشتگردوں کا راکٹ حملہ

شمالی شام کے رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں کم سے کم اسی عام شہری جاں بحق ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹیلی ویژن کی ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران دہشت گرد گروہوں نے شمالی شام کے شہر حلب کے رہائشی علاقوں پر متعدد بار راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ ان حملوں میں کم سے کم اسی افراد جاں بحق اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

دہشت گردوں کے اندھا دھند راکٹ حملوں کے نتیجے میں عام شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ دہشت گرد انتہائی طاقتور دھماکہ خیز مواد کے حامل راکٹ برسا رہے ہیں جس کے نتیجے میں مضبوط عمارتیں بھی تباہ ہو رہی ہیں۔

اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں زخمی ہونے والوں کو بہت گہرے زخم آئے ہیں جس سے دھماکہ خیز مواد کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ شامی فوج کے ہاتھوں زمینی جنگ میں پے درپے شکستوں کے بعد دہشت گردوں نے شام کے رہائشی علاقوں پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲