3 جون 2016 - 19:22

جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان نے محض ایک بے بنیاد افواہ پر حریت قائدین اور اراکین کو اپنے گھروں میں نظر بند کرنے کی پُر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جموں کشمیرانجمن شرعی شیعیان نے پولیس کاروئی کو مضحکہ خیز قرار دیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان نے محض ایک بے بنیاد افواہ پر حریت قائدین اور اراکین کو اپنے گھروں میں نظر بند کرنے کی پُر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جموں کشمیرانجمن شرعی شیعیان نے پولیس کاروئی کو مضحکہ خیز قرار دیا ۔ تنظیم کے سرکردہ رکن غلام محمد ناگو کی خانہ نظر بندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے کہا کہ محض اس افواہ کی بنیاد پر کہ آزادی پسند قائدین حکومت ہند کے کشمیر دشمن منصوبہ بندیوں بشمول سینک، پنڈت اور رفوجی کالونیوں کے خلاف وادی کے کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے میں شرکت کررہے ہیںپولیس نے کسی تحقیق کے بغیر حریت قائدین اور کارکنوں کو گھروں میں نظر بندکرکے انہیں نماز جمعہ جیسے اہم دینی فریضہ سے بھی روکا۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس کا ی ہ طرز عمل مخلوط سرکار کی بوکھلاہٹ اور عدم اطمینان کا واضح مظاہرہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲