30 مئی 2016 - 09:33
صدراٹھائیسویں صوبائی دورے پرصوبہ مغربی آذربائجان کے دارالحکومت ارومیہ پہنچے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اٹھائیسویں صوبائی دورے پرصوبہ مغربی آذربائجان کے دارالحکومت ارومیہ پہنچے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدرمملکت حسن روحانی کے ارومیہ پہنچنے پر صوبہ مغربی آذربائیجان کے گورنر ، نمائندہ ولی فقیہ اور دیگر حکام نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

صدر حسن روحانی اپنے اس دورے میں عوام کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب کریں گے اور پھر صوبہ کے ترقیاتی امور کا جائزہ لیں گے۔ وہ دو روزہ دورے کے دوران ایک کیمیکل فیکٹری کا افتتاح بھی کریں گے ۔ صدر روحانی کے اس دورۂ مغربی آذر بائیجان میں، تین سو اکتالیس پروجکٹوں کا افتتاح بھی عمل میں آئے گا-

اس سفر میں کئی وزراء اور معاونین بھی صدر حسن روحانی کی ہمراہی کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169