28 مئی 2016 - 10:40
لتھوانیا کے وزیر خارجہ باہمی تعاون بڑھانے کے لیے ایران کا دورہ کریں گے

لتھوانیا کی وزارت خارجہ کے مطابق، وزیرخارجہ 'لینس لینکویسیوس' اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے تہران کے دورے پر پہنچیں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لتھوانیا کی وزارت خارجہ کے مطابق، وزیرخارجہ 'لینس لینکویسیوس' اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے تہران کے دورے پر پہنچیں گے.

'بالٹك ٹائمز' اخبار كے مطابق، لتھواينين وزيرخارجہ دورہ تہران كے موقع پر اپنے ايراني ہم منصب محمد جواد ظريف، وزير خزانہ علي طيب نيام اعلي ايراني حكام سميت چيمبر آف كامرس كے سربراہ محسن جلال پور سے ملاقاتيں كريں گے.

لتھوانيا كے وزيرخارجہ كے وفد ميں وزير توانائي اور چيمبر آف كامرس كي يونين كے سربراہ سميت اعلي تجارتي شخصيات شامل ہيں.

اس دورے كا مقصد عالمي پابنديوں كے خاتمے كے بعد ايران اور لتھوانيا كے درميان دوطرفہ اقتصادي تعلقات كو مزيد فروغ دينا ہے اس كے علاوہ دونوں ممالك كے درميان علاقائي اور بين الاقوامي تازہ ترين صورتحال پر بھي مذاكرات ہوں گے.

اسلامي جمہوريہ ايران اور لتھوانيا كے درميان 1993ء ميں سفارتي تعلقات قائم ہوئے اور لتھوانيا كے وزيرخارجہ كا يہ ايران كا پہلا دورہ ہوگا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲