اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنرل یحیی رحیم صفوی نے تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطبوں سے قبل اپنے خطاب میں ایرانی عوام کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں، صیہونیوں اور علاقے میں ان کے اتحادیوں نے گذشتہ سینتیس برسوں میں اسلامی انقلاب کے خلاف ہر طرح کی سازشیں کیں اور براہ راست اور نیابتی جنگیں بھی چھیڑیں لیکن سب میں ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا-
جنرل رحیم صفوی نے کہا کہ امریکیوں اور ان کے اتحادیوں میں اتنی طاقت و توانائی نہیں ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے سیاسی افکار کو پھیلنے سے روک سکیں ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام نے استقامت و مزاحمت کا جو نمونہ پیش کیا ہے اس کا بھی وہ مقابلہ نہیں کرسکتے -
.......
/169