26 مئی 2016 - 12:37
حکومت افغانستان نے طالبان کے نئے سربراہ کو کیا خبردار

حکومت افغانستان نے گروہ طالبان کے نئے سربراہ کو خبردار کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  افغان صدر کے نائب ترجمان دواخان مینہ پال نے کہا ہے کہ طالبان کے سابق سرغنہ ملا اختر منصور کی ہلاکت ، امن کے عمل میں اس گروہ کی شمولیت کے لئے مناسب موقع ہے - انہوں نے کہا اگر طالبان کے نئے سربراہ ہیبت اللہ آخوندزادہ اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھاتے تو ان کا حشر بھی وہی ہوگا جو ملا اختر منصور کا ہوا ہے-

انہوں نے کہا کہ مخالفین کو دنیا کے کسی بھی گوشے میں امان نہیں ہے اور حکومت افغانستان مصالحت کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہے- یہ ایسے میں ہے کہ طالبان کے ایک سابق عہدیدار سید اکبر آغا نے کہا ہے کہ طالبان کے سابق رہنما بھی امن کے مخالف نہیں تھے اور نئے سربراہ بھی امن و مذاکرات کے خواہاں ہیں لیکن اس صورت میں کہ جب مذاکرات اسلامی ہوں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲