21 مئی 2016 - 11:24
ایرانی علاقائی استحکام و سلامتی کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا

صدر مملکت حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقائی استحکام اور سلامتی کے قیام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقائی استحکام اور سلامتی کے قیام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا.

يہ بات صدر حسن روحاني نے ايراني مذہبي شہر قم كے دورے كے موقع پر آيت اللہ حسين وحيد خراساني كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ آج دنيا اسلامي جمہوريہ ايران كو منطقي اور تعميري پاليسيوں كي وجہ سے جانتي ہے اور اسلامي جمہوريہ ايران تكفيري دہشت گرد گروہوں كے خلاف جنگ ميں ايك سرخيل ہے.

صدر مملكت نے كہا كہ مشرق وسطي كے خطے ميں صورت حال غير مستحكم ہے ليكن اسلامي جمہوريہ ايران ميں بہترين سيكورٹي اور استحكام ہے.

انہوں نے كہا كہ حكومت كي جانب سے سخت كوششوں كے ذريعے اب اسلامي جمہوريہ ايران ميں اقتصادي سرگرميوں اور دنيا كے ممالك كے ساتھ تعلقات كو وسعت دينے كے لئے وسيع مواقع موجود ہيں.

حجت الاسلام و المسلمين حسن روحاني اپنے دورہ قم كے موقع پر اعلي مذہبي رہنماؤں سے ملاقاتيں كريں گے.

اس دورے كے موقع پر وزير داخلہ عبدالرضا رحماني فضلي، صدارتي چيف آف اسٹاف محمد نہاونديان، نائب صدر برائے پارليماني امور حجت الاسلام و المسلمين جيد انصاري اور صدر كے مشير امور ميڈيا حسام الدين آشنا صدر روحاني كے ہمراہ ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲