اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر فواد معصوم نے اپنے ملک کے وزیر اعظم حیدر العبادی کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی موجودہ صورت ایسی نہیں ہے کہ وزیر اعظم کو تبدیل کیا جائے۔ فواد معصوم نے اپنے ملک کی عدلیہ سے اپیل کی کہ وہ عراق کی پارلیمنٹ کے جواز کے بارے میں فوری طور پر کوئی فیصلہ کرے تاکہ یہ قانونی ادارہ اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکے۔ انھوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کا فیصلہ سب کو تسلیم کرنا ہوگا جبکہ پارلمینٹ میں دونوں فریق کے درمیان مفاہمت سے بھی بحران کو جلد سے جلد ختم کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169