15 مئی 2016 - 07:17
ترک فوج کے ٹھکانوں پر پی کے کے، کے حملوں میں کم از کم اڑتالیس فوجی ہلاک

جنوب مشرقی ترکی میں پی کے کے، کے حملوں مین اس ملک کے اڑتالیس فوجی ہلاک ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پی کے کے، نے ہفتے کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ جنوب مشرقی ترکی میں واقع صوبے حکاری میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ترک فوج کے ٹھکانوں پر پی کے کے، کے حملوں میں ترکی کے کم از کم اڑتالیس فوجی ہلاک ہو گئے۔ پی کے کے، نے عراقی کردستان کی سرحد پر واقع ترکی کے صوبے حکاری میں ترکی کے فوجیوں اور پی کے کے، کے درمیان شدید جھڑپوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے ترک فوجیوں کی لاشوں کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ترکی کی فوج نے پی کے کے، کے خلاف حالیہ برسوں کا سب سے بڑا آپریشن شروع کرتے ہوئے ہفتے کے روز جنوب مشرقی ترکی اور شمالی عراق میں پی کے کے، کے اٹھانوے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترک سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ نو ماہ کے دوران شمالی عراق میں پی کے کے ، کے ٹھکانوں پر بمباری اور ترکی کی سرحدوں کے اندر پی کے کے اور ترک فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں پی کے کے، کے پانچ ہزار افراد اور ترکی کے چار سو فوجی و سیکورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔

.......

/169