9 مئی 2016 - 15:34
شام؛ صوبہ حلب میں ایک اور ایرانی کمانڈر کی شہادت واقع

شام کے صوبہ حلب کے جنوبی علاقے ’’خان طومان‘‘ میں تکفیری دھشتگردوں کے ساتھ جاری جنگ میں قدس فورس کے ایک کمانڈر ’’سید شفیع شفیعی‘‘ نے شہادت پا لی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے ایک اور کمانڈر نے شام میں جام شہادت نوش کر لیا ہے۔

شام کے صوبہ حلب کے جنوبی علاقے ’’خان طومان‘‘ میں تکفیری دھشتگردوں کے ساتھ جاری جنگ میں قدس فورس کے ایک کمانڈر ’’سید شفیع شفیعی‘‘ نے شہادت پا کر شہید مدافع حرم کا مقام حاصل کر لیا ہے۔

اس شہید کا تعلق ایران کے صوبہ گیلان کے علاقے ’’رودبار‘‘ سے تھا اور شہادت کے بعد ان کا جسد خاکی تکفیروں کے ہاتھوں لگ گیا تاہم انہوں نے لاش واپس نہیں کی۔

شہید شفیعی حالیہ سالوں صوبہ حلب میں جاری دھشتگردوں کے ساتھ جنگ میں موجود رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شام کے صوبہ حلب میں حالیہ مہینوں اسلامی مزاحمت اور تکفیری دھشتگردوں کے درمیان مسلسل لڑائی رہی ہے اور اسلامی مزاحمت کے جیالوں نے کئی علاقے تکفیریوں کے قبضے سے آزاد کروا لیے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲