اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روزنامہ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق شام میں انسانی مدد کی نام پر انگلینڈ کی طرف سے بھیجے جانے والے لاکھوں پونڈز دہشت گردوں کو بھیج دیے جاتے ہیں۔
انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی کے اعلان کے مطابق یہ پیسے شام میں جنگ سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے بھیجے جاتے ہیں۔ لیکن رپورٹ بتاتی ہیں کہ یہ پیسے بجائے ضرورت مندوں کے پاس پہنچنے کے دہشت گردوں کے ہاتھ میں جا رہے ہیں۔
انگلینڈ کے روزنامہ ڈیلی میل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مذکورہ ایجنسی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس بات کا بہت زیادہ خطرہ ہے کہ انسانی امداد کے لیے بھیجے جانے والی یہ رقم دہشت گردوں کے ہاتھ لگ سکتی ہے اور وہ اس سے غلط استفادہ کر سکتے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار کی روشنی میں 2011 سے لے کر اب تک تقریباً پچاس لاکھ پونڈز دہشت گردوں کے ہاتھ لگ چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲