اہل بیت(ع) نیو ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ہفتے کی رات کو کویت مذاکرات کے نتائج کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدام نہیں کر سکتی۔
درایں اثنا المیادین ٹی وی نے کویت میں یمن کا مشاورتی اجلاس ختم ہونے کی خبر دی ہے۔
اس اجلاس میں سعودی عرب سے وابستہ وفد نے بحران یمن کے حل کے لیے اپنا نقطہ نظر پیش نہیں کیا اور اس کے لیے مزید وقت طلب کیا۔ اس وفد نے صرف کلی باتیں کرنے پر اکتفا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲