اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں بلیجیئم کی سینیٹ کی چیئرمین سے ملاقات میں کہا کہ ایران نے جامع مشترکہ ایکشن پلان کے مطابق اپنے وعدے پورے کردیئے ہیں اور اب پانچ جمع ایک گروپ میں شامل یورپی ارکان کو چاہئے کہ وہ بھی اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کو پورا کریں -انہوں نے ایران اور یورپ کے درمیان اقتصادی اور بینکینگ کے تعلقات کے فعال ہونے کی ضرورت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو چاہئے کہ وہ بینکینگ اورمالی امور کی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے قدم بڑھائے تاکہ دوطرفہ تعلقات کا عملی طورپر مشاہدہ کیا جائے- ایرانی وزیرخارجہ نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو دنیا اورعلاقے کے ملکوں کے لئےمشترکہ چیلنج قراردیا اور کہا کہ دہشت گردی اورانتہا پسندی کا اسی وقت سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کیا جاسکے گا جب دہشت گردی اورانتہاپسندی کے حامی ملکوں کے رویوں میں بھی تبدیلی آئے گی- انہوں نے شام کے بحران کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یہ بحران صرف سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے اور اس کے لئے شامی عوام کواپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کا حق دیا جانا چاہئے - بیلجیئم کی سینیٹ کی چیئرمین نے بھی اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے کے لئے تہران اور برسلزکے درمیان صلاح مشورے جاری رکھنے پر تاکید کی.
.......
/169