30 اپریل 2016 - 10:33
صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں دسیوں فلسطینی زخمی

دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں فلسطینی مظاہرین پر صہیونی فوجیوں کے حملے میں کم از کم ستر افراد زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے جمعہ کے روز تقریبا چالیس فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

صہیونی فوجیوں نے صیہونی دیوار کی تعمیر کی مخالفت اور انتفاضہ قدس کی حمایت کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں۔

گزشتہ مہینوں کے دوران صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسیاں بیت المقدس میں کشیدگی میں اضافے اور صیہونی حکومت کے ناجائز اقدامات کے مقابل فلسطینیوں کی استقامت و مزاحمت میں اضافے کا باعث بنی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں تحریک انتفاضہ قدس شروع ہونے کے بعد سے اب تک صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں دو سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

.......

/169