اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا میں بین الاقوامی سول سوسائٹی ویک کے زیر اہتمام ہونے والی ایک تقریب میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن تبسم عدنان کو ان کے بہترین سماجی کاموں اور خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے کے اعتراف میں نیلسن منڈیلا ایوارڈ برائے سال 2016 سے نوازا گیا۔
سوات سے تعلق رکھنے والی تبسم عدنان نے اپنے ایوارڈ کو دنیا بھر کی خواتین کے نام کردیا۔
تبسم عدنان نے بتایا کہ انھوں نے 2015 میں ایک این جی او بنائی جس میں غیرت کے نام پر قتل، خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات، خواتین کے ووٹ ڈالنے کی اہمیت سمیت دیگر مسائل پر بات چیت کا آغاز کیا، اس کے علاوہ ہمارے جرگے میں تشدد سے متاثرہ خواتین کو مفت قانونی مدد بھی فراہم کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169