29 اپریل 2016 - 18:46
سعودی اتحاد کو توڑنے کے لیے ترکی اور قطر کا نیا اتحاد!

روزنامہ العرب، لندن کی ایک رپورٹ کے مطابق، گذشتہ روز جمعرات کو ترکی اور قطر کے درمیان پہلے عسکری معاہدہ ہؤا ہے۔ معاہدے کے وقت ترکی کے وزیر اعظم داؤد اوغلو اور امیر قطر، تمیم حمد آل ثانی بھی موجود تھے۔

ابنا: روزنامہ العرب، لندن کی ایک رپورٹ کے مطابق، گذشتہ روز جمعرات کو ترکی اور قطر کے درمیان پہلے عسکری معاہدہ ہؤا ہے۔ معاہدے کے وقت ترکی کے وزیر اعظم داؤد اوغلو اور امیر قطر، تمیم حمد آل ثانی بھی موجود تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق، یہ معاہدہ رجب طیب اردوغان کی عرب حکام اور بالخصوص سعودی عرب کو استنبول میٹنگ کے ٹھیک ایک ہفتے بعد ہؤا جس میں ترک صدر ان حکام کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے تھے۔ سعودی عرب ترکی کو شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

بعض ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ ہو سکتا ہے ترکی اس اقدام سے عربوں کی توجہات کو دوبارہ حاصل کر لے، کیونکہ خلیج فارس کے کنارے واقع عرب ممالک ترکی کے لیے بہترین مارکیٹ تصور کیے جاتے ہیں اور ترکی کبھی بھی یہ نہیں چاہے گا یہ وہ کوئی ایسا قدم اٹھائے جس سے اسے یہ قیمتی مارکیٹس گنوانی پڑیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169