اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داؤد اوغلو نے کہا کہ کسی بھی قسم کی دہشتگردی کو قبول نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی دہشگردوں کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات ہونے چاہیئں، اور اگر ہم نے ضروری سمجھا تو ہماری افواج شام میں داخل ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کی حفاظت کے لیے ہم ہر قسم کا قدم اٹھا سکتے ہیں چاہے یہ اقدام شام سے باہر رہ کر کریں یا اس کے لیے ہمیں شام کے اندر جانا پڑے۔
داؤد اوغلو نے کہا کہ ترکی پر دہشتگرد حملوں کو روکنے کے لیے ترکی یا شام، ہم ہر جگہ اقدام کریں گے۔
۔۔۔۔۔
/169