28 اپریل 2016 - 10:04
عراقی فوج کی کارروائی میں 200  سے زیادہ داعشی دہشت گرد ہلاک

موصل کے جنوب میں مہانہ گاؤں کو آزاد کرانے کی کارروائی میں عراقی فوج کے ہاتھوں دو سو سے زیادہ داعشی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نینوا کی آپریشن کمان نے بدھ کو اعلان کیا کہ موصل کے جنوب میں مہانہ گاؤں کو آزاد کرانے کی کارروائی میں عراقی فوج کے ہاتھوں دو سو سے زیادہ داعشی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ مہانہ گاؤں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا گیا ہے۔

درایں اثنا عراق کی عوامی رضاکار فورس نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین کے شمال میں مکحول پہاڑیوں پر عوامی رضاکار فورس نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے کم از کم سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جن میں اس گروہ کا ایک سرغنہ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے ایک بڑے شہر موصل پر داعش نے دو سال قبل قبضہ کر لیا تھا۔ عراقی فورسز اس کے اطراف میں داعش کے حساس ٹھکانوں کو تباہ کر کے موصل پر حملے اور اس کو آزاد کرانے کے لیے راستہ ہموار کر رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169