اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی فوج نے صوبہ حمص میں دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کر کے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- شامی فوج نے صوبہ حمص کے شہروں پالمیرا اور حویسیس شہروں میں داعش پر کاری ضرب لگائی- شام کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے اور بڑی مقدار میں ان کے ہتھیار اور گولہ بارود کو تباہ کر دیا گیا-
ادھر شامی فوج کی فضائیہ نے جنوبی شہر درعا میں دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے خفیہ ٹھکانے پر بمباری کی-
دوسری جانب شمالی شہر حلب کے محلے حی الزہرا میں جبہۃ النصرہ کے دہشت گردانہ حملوں میں کم سے کم دو عام شہری جاں بحق اور چھے دیگر زخمی ہو گئے-
دہشت گردوں نے حلب کے دیگر رہائشی علاقوں منجملہ عزیزیہ، المیدان، منشیہ، سعد اللہ الجابری اور باب الفرج پر بھی مارٹر گولوں سے حملے کئے جن میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲