24 اپریل 2016 - 12:16
فلوجہ میں داعش کے 9 ٹھکانے تباہ

عراق کی سیکورٹی ذرائع نے خبردی ہے کہ سیکورٹی فورسز نے شہر فلوجہ کے جنوب مغربی علاقے میں گروہ داعش کے آٹھ ٹھکانے تباہ جبکہ شہر الرمادی کے مغرب میں دہشت گردوں کا ایک ٹھکانہ تباہ اور 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شہر الانبار میں عراقی فورسز کے کمانڈر جنرل اسماعیل المحلاوی نے بتایا کہ عراقی فورسز کی بمباری میں شہر فلوجہ کے جنوب مغربی علاقے گروہ داعش کے 8 ٹھکانے تباہ ہوئے ہیں۔

المحلاوی نے مزید کہا البوعیفان نامی اس علاقے میں گروہ داعش کے تمام ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں اور اس بمباری میں کچھ دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
ادھر شہر الرمادی کے مغرب میں عراقی فورسز کے حملے میں گروہ داعش کے 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ گروہ داعش نے 2014 میں شہر فلوجہ پر قبضہ کرکے اس شہر کے مکینوں کا محاصرہ کرلیا تھا اور ان کے شہر سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی تھی اور اس سے انسانی سپر کے طور پر استفادہ کرتے رہے۔
یاد رہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں قابض گروہ داعش کو ان دنوں عراقی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا ہے اور عراق کی سیکورٹی فورسز نے عراق کے بہت سارے علاقوں کو گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

.......

/169