اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان فلاح پارٹی کے 2016 تا 2020 تک کے مرکزی وصوبائی انتخابات مکمل، پاکستان فلاح پارٹی کے الیکشن بورڈ کے مطابق پاکستان فلاح پارٹی کے انتخابات میں منتخب ہونے والے ہری پور سے مرکزی صدر قاضی عتیق الرحمن اور شیخوپورہ سے سیکریڑی جنرل امانت علی زیب منتخب ہوئے ہیں۔ اسی طرح صوبائی انتخابات کے نیتجہ میں صدر صوبہ پنجاب بدر ظہور چشتی جنرل سیکریڑی سید مقصود گیلانی، صدر صوبہ سرحد ڈاکٹر ولی الرحمن، جنرل سیکریڑی سردار شکیل فرید، صدر صوبہ پلوچستان عطاء اللہ جان نقشبندی، جنرل سیکریڑی سعید الدین طارق، صدر صوبہ سندھ محمد رمضان مغل ایڈووکیٹ، جنرل سیکریڑی ناصر رحیم، صدر جنوبی پنجاب میاں عبدالرشید پنوہاں، جنرل سیکرٹری امیر حیدر اعوان ایڈووکیٹ منتخب ہوئے ہیں۔ نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا کر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ بعدازاں پیام امن کنونشن سے پاکستان فلاح پارٹی صوبہ پنجاب کے نو منتخب صدر بدر ظہور چشتی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس نے حکمران خاندان کی اخلاقی و سیاسی ساکھ ختم کر دی ہے۔ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے بااعتبار اور بااختیار کمیشن بننا چاہیئے۔ جمہوریت اور اقتدار کو لوٹ مار کا ذریعہ بنانے والے قومی مجرم ہیں۔ لوٹ کھسوٹ کے نظام پر جمہوریت کا لیبل لگا دیا گیا ہے۔ پاکستان کی تقدیر کے فیصلے لندن میں ہونا بدقسمتی ہے۔ حقیقی جمہوریت میں حکمران احتساب سے بالاتر نہیں ہوتے۔ بار بار اقتدار میں آنے والے سدا بہار حکمرانوں نے ملک تباہ کر دیا ہے۔ حکومت پاک سرزمین پر را کے نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے۔
.......
/169