اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے 19 اپریل 2016 کو فلسطینین نیشنل اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں مشرق وسطی میں مذاکرات میں حائل رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا میں نے اپنی تشویش کا اظہار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی کیا ہے۔
انہوں نے کہا میں یہودی بستیوں کی تعمیر کی سیاست کی مخالف ہوں۔
اس اجلاس میں محمود عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیل کا یہودی بستیوں کو وسعت دینا آزادی کے حصوں کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینین نیشنل اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس یہودی بستیوں کی تعمیر کی مخالفت میں اقوام متحدہ کی پالیسی کی حمایت حاصل کرنے کیلئے ان دنوں یورپ کے دورے پر ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان آخری بار مذاکرات 2014 میں ہوئے جو اسرائیل کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ناکام ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169