18 اپریل 2016 - 17:55
سبھی دھشتگرد گرہوں کے خلاف عالمی سطح پر ٹھوس کاروائی ہونا چاہیے: سشماسوراج

ہندوستان نے دہشتگردی کے سلسلے میں بعض ملکوں کی جانب سے دوہرا معیار اپنائے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان نے دہشتگردی کے سلسلے میں بعض ملکوں کی جانب سے دوہرا معیار اپنائے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

ماسکو میں روس ہندوستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے سہ افریقی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے ہندوستان کی وزیرخارجہ سشماسوراج نے کہا کہ سبھی دہشت گرد گروہوں کےخلاف عالمی سطح پر ٹھوس کارروائی کی جانی چاہئے-

انہوں نے کہا کہ اگر عالمی برادری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوہرا معیار اپنایا تو اس کے خطرناک اور سنگین نتائج نکلیں گے- ہندوستانی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس ہندوستان اور چین کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آگے آنا چاہئے- انہوں نے کہا کہ ہندوستان سمجھتا ہے کہ عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ عالمی سطح کی دہشت گردی ہے-

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ڈھانچے میں اصلاحات کے بارے میں ہندوستانی وزیرخارجہ نے کہا کہ اس سلسلے میں فوری قدم اٹھانے کی ضرورت ہے اور اس میں روس اور چین کا تعاون بھی ضروری ہے - ماسکو جانے سے پہلے ہندوستانی وزیرخارجہ نے ایران کا دورہ کیا تھا - انہوں نے اتوار کو تہران میں ایران کے صدر اور دیگر اعلی ایرانی حکام سے باہمی دلچسپی کے معاملات پر بات چیت کی تھی -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲