اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان حج موضوع پر تازہ ترین مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ بدقسمتی سے گزشتہ مہینوں کے دوران اس حوالے سے سعودی حکام کا رویہ سنجیدہ نہیں ہے.
يہ بات 'علي جنتي' نے پير كے روز تہران ميں ايران چيمبر آف كامرس كے عہديداروں كيساتھ ايك نشست كے بعد صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ہم اس سال ايراني زائرين كو حج پر بھيجنے كي پوري كوشش كر رہے ہيں مگر بدقسمتي سے سعودي حكام اس ميں ركاوٹ بن رہے ہيں.
انہوں نے مزيد كہا كہ حج امور كے انتظامات كے حوالے سے ايك ايراني وفد نے سعودي عرب كا دورہ كرنا تھا مگر تا حال سعودي حكام نے وفد كے اراكين كو ويزے جارے نہيں كئے.
علي جنتي نے كہا كہ ہم نے سعوديہ كے سامنے مختلف امور اٹھائے تھے مگر اس حوالے سے سعودي حكام كا رويہ سنجيدہ نہيں جبكہ ہم سعودي عرب سے مطالبہ كر رہے ہيں كہ سوئس حكام كي زير نگراني ايران ميں ہي ايراني زائرين كيلئے ويزے جارے كئے جائيں مگر سعودي حكام كا مطالبہ ہے كہ يہ كام كيسي تيسرے ملك ميں كيا جائے جو ہميں منظور نہيں ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ باوجود اس كے كہ وقت ہاتھ سے نكل چكا ہے مگر ہماري پوري كوشش ہے كہ سعودي حكام كي معاونت سے اس سال ايراني زائرين كو حج كيلئے بھيجيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲