اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے ترکی کے اعلیٰ حکام کی اجازت سے اپنا ایک شرعی نمائندہ استنبول بھیجا ہے جس کا کام ترکی کی زرعی، تجارتی اور رہائشی زمینوں اور عمارتوں کو خریدنا ہے۔ اس کام کا مقصد عراق اور شام میں داعش کی ممکنہ نابودی کے بعد داعش کے اعلیٰ کمانڈروں اور دہشتگردوں کے لیے آمدنی کے ذرائع فراہم کرنا ہے۔ کیونکہ ذرائع کے مطابق داعش، عراق اور شام میں وسیع پیمانے پر اپنی آمدنی کے ذرائع کھوچکی ہے۔
میڈیا ذرائع نے بتایا کہ ترکی میں داعش کے ذریعے سرمایہ کاری ترک حکام کی اجازت سے انجام پارہی ہے۔ اس طرح ترک حکام کی داعش پر گرفت مزید مضبوط ہوجائیگی اور اگر داعش نے ان سے سرپیچی کی تو وہ ان کی ملکیت کو ضبط بھی کرسکتے ہیں۔
.......
/169