اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران ایئر کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بوئنگ کمپنی کے وفد کے دورہ تہران کا مقصد، باہمی تعاون کی راہوں کا جائزہ لینا ہے۔بوئنگ کمپنی کا وفد ایران کی سرکاری ایئرلائن، ایران ایئر کے علاوہ پرائیوٹ فضائی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ بھی مذاکرات کرے گا۔
ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ عباس آخوندی نے رواں سال جنوری میں کہا تھا کہ امریکہ نے بوئنگ کمپنی کو ایران کے ساتھ تعاون کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے اورایرانی فضائی کمپنیوں کی دعوت پر بوئنگ کمپنی کا ایک وفد عنقریب ایران کا دورہ کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ صدر حسن روحانی کے حالیہ دورہ فرانس میں دونوں ملکوں نے مختلف قسم کے مسافر بردار طیاروں کی خریداری کے عبوری معاہدے پر دستخط کیے تھے۔توقع ہے کہ ایک سو اٹھارہ ایئر بس طیاروں کی خریدار ی کے اس معاہدے کو آئندہ دو سے تین ماہ کے دوران حتمی شکل دے دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔
/169