اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ 21 ہزار کے قریب غیرملکی طالب علم ایران کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں جن میں سے 17 ہزار کا تعلق افغانستان سے ہے.
يہ بات ايراني وزارت سائنس ريسرچ اور ٹيكنالوجي ميں غير ملكي طالب علموں كے شعبے كے ڈائريكٹر جنرل صمد حاج جباري نے افغانستان كے ڈپٹي چيف ايگزيكٹو محمد محقق كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے كہا كہ ايران ميں افغان طالب علموں كي بڑي تعداد ميں موجودگي سے اسلامي جمہوريہ ايران اور افغانستان كے درميان موجود ثقافتي، مذہبي اور لساني مشتركات ظاہر ہوتے ہيں.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ افغان طلباء اسلامي جمہوريہ ايران ميں ثقافتي تقريبات ميں ايك اہم كردار ادا كرتے ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲