6 اپریل 2016 - 14:46
ایران کے ساتھ تعاون اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی ترجیح

اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا ہے کہ 2016 اور 2017 میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی ترجیحات میں سے ایک ایران کے ساتھ ماحولیاتی تعاون کو وسعت دینا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں متعین اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا ہے کہ 2016 اور 2017 میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی ترجیحات میں سے ایک ایران کے ساتھ ماحولیاتی تعاون کو وسعت دینا ہے.

يہ بات گيري ليوس نے اقوام متحدہ، جاپان اور اروميه جھيل كے درميان تعاون كي تيسرے مرحلے كي مفاہمت كي ياداشت پر دستخط كرنے كي تقريب كے موقع پر گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ اقوام متحدہ پاني، مٹي ، توانائي كي بچت اور كاربن، فضائي آلودگي اور جيوويودتا شعبوں ميں اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ تعاون بڑھانے كي خواہاں ہے.

اقوام متحدہ كے نمائندے نے كہا كہ ايران اور جاپان كے تعاون سے اروميه جھيل كے پاني كے استعمال سے پائيدار زراعت كے منصوبے كا آغاز كيا ہے.

انہوں نے كہا كہ اس معاہدے كے تحت جھيل كے پاني كے مؤثر استعمال اور جھيل كو آلودگي سے صاف كرنا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲