اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نئے ڈائریکٹر خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران آقای علی نوری نے علامہ حیدر علوی اور سید مقصود ہمدانی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کو ایران کے ساتھ مل کر امہ کے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ دونوں برادر اسلامی ممالک کے گہرے مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کو دہشت گردی، فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس موقع پر مقصود علی ہمدانی نے کہا کہ ایران کسی بھی صورت اپنی سرزمین پاکستان دشمن عناصر نہ کرنے دے۔ ایران نے سب سے پہلے پاکستان کو تسلیم کرکے جن جذبات کا اظہار کیا تھا آج استحکام پاکستان کے لئے اسے جذبے کو آگے بڑھانا ہو گا، دونوں ریاستیں مل کر مضبوط مسلم اتحاد اور دفاع کی بنیاد کر رکھ سکے ہیں۔ موجودہ دور میں پاکستان جس فرقہ وارانہ اور دہشت گردانہ حالات سے دوچار ہے، اس کے خاتمہ کے لئے ایران اہم کردار ادا کر سکتا ہے، مسلمانوں کے بہتے خون اور ختم ہوتے ہوئے کردار کو بحال کرنے کے لئے پاکستان، ایران اور سعودی عرب کو ملکر جدوجہد کرنا ہو گی، عرب دنیا میں باہمی جھگڑوں کو کم کرکے اپنے وسائل مسلم امہ کی ترقی پر خرچ کئے جانے چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169