4 اپریل 2016 - 14:13
افغانستان؛ ننگرہار میں بم دھماکہ، دو افراد جانبحق

افغانستان کے صوبے ننگرہار کے شہر شیوہ میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم سے دو افراد جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ننگرہار کے گورنر ہاؤس کے ترجمان عطاءاللہ خوگیانی نے کہا ہے کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب قبائلی تنازعہ کو حل کرنے کی غرض سے عمائدین کا ایک جرگہ ہو رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے سب ہی لوگ عام شہری ہیں۔ ننگرہار کے گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق یہ بم قبائلی جرگے کے مقام پر پہلے سے نصب کیا گیا تھا۔ تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغان پولیس، طالبان کو ایسے حملوں کا ذمہ دار قرار دیتی رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲