2 اپریل 2016 - 11:22
حزب اللہ اور شامی فوج نے لاذقیہ میں دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا

شام کے مغربی صوبے لاذقیہ کے نوّے فیصد سے زائد علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبے لاذقیہ کے شمالی علاقے میں حزب اللہ اور شام فوج پر جبہۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کا حملہ پسپا کر دیا گیا اور نوّے فیصد سے زائد علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج اور تحریک مزاحمت کے جوان مکمل آمادہ اور چوکس ہیں جنھوں نے جبہۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق کئی گھنٹوں کی جھڑپوں کے بعد دہشت گرد پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے جبکہ کئی دہشت گرد ہلاک بھی ہو گئے۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاذقیہ کے مختلف مشرقی علاقوں پر شامی فوج کا کنٹرول ہے جہاں اب امن قائم ہو گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق لاذقیہ کے مختلف علاقوں میں شامی فوج کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کے پیش نظر پورے صوبے سے جلد ہی دہشت گردوں کا صفایا کر دیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169