اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بارہ فروردین مطابق اکتّیس مارچ کی تاریخ، انسان کی آزادی و حریت پسندانہ مجاہدت کی تابناک تاریخ میں ایک اور درخشاں باب کا اضافہ کئے جانے سے مناسبت رکھتی ہے جو عصر حاضر کا بے نظیر کارنامہ انجام دیئے جانے کی حیثیت سے جانی جاتی ہے۔ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ابتدائی دنوں میں ایران کی غیور قوم نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام حمینی (رہ) کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے نیز انتخابات کے میدان میں اپنی آگاہانہ موجودگی کا اعلان کرتے ہوئے اسلامی جمہوری نظام حکومت کے حق میں ووٹ دیا اور شروع سے ہی پوری دنیا پر یہ واضح کر دیا کہ ایران کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والے، وہ خود ہیں۔ بارہ فروردین تیرہ سو اٹھاون ہجری شمسی مطابق اکتّیس مارچ انّیس سو اناسی عیسوی کو ایرانی قوم نے اسلامی جمہوری نظام کی تاریخ میں ہونے والے پہلے انتخابات میں اپنی فیصلہ کن شرکت سے ساری دنیا کو دکھا دیا کہ اب وہ زمانہ گذر گیا کہ جب اغیار اس کے بارے میں فیصلہ کیا کرتے تھے اور اب ایرانی قوم بھرپور طریقے سے اپنے رہبر و پیشوا کی بتائی ہوئی راہ پر گامزن رہے گی جو کہ سامراج کے تسلط سے چھٹکارہ کی راہ ہے۔ ایران کی با بصیرت اور غیور قوم رواں ہجری شمسی سال میں بھی، جسے رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے استقامتی معیشت، اقدام اور عمل کا عنوان دیا ہے، اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کو ترقی اور عدل و انصاف کی اعلی منزلوں تک پہنچانے کی انتھک کوشش کر رہی ہے اور اس نے اسلامی انقلاب کے اہداف و مقاصد کے حصول کے لئے بنیادی اور تیز رفتار قدم اٹھائے ہیں اور اس نے عزت وشرافت اور سربلندی کی اونچی چوٹیوں تک پہنچنے کے لئے اپنے غیرتمند سپوتوں کے پختہ اور آہنی عزم و ارادے سے پوری دنیا کو مبہوت کر دیا ہے۔
.......
/169