اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر باراک اوباما ترک صدر رجب طیب اردوغان کی درخواست کے باوجود ان کے مجوزہ دورۂ امریکہ کے موقع پر ان سے ملاقات نہیں کریں گے۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان سمیت بہت سے ملکوں کے رہنما اکتیس مارچ کو ہونے والی ایٹمی سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کی غرض سے امریکہ جائیں گے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق صدر باراک اوباما نے ترک صدر کی جانب سے ملاقات کی درخواست کو مستر د کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا رجب طیبب اردوغان کے ساتھ ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ باراک اوباما نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ملاقات کرنے سے ایسے وقت میں انکار کیا ہے کہ جب وہ ایٹمی سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ سے ملاقات کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ترکی نیٹو کا رکن اور مشرق وسطی میں امریکہ کا اسٹریٹیجک اتحادی شمار ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169