12 مارچ 2016 - 19:55
آئی ایم ایف: ایشیائی ملکوں کو اقتصادی ڈھانچے میں اصلاحات کرنا ہوں گی

عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی سربراہ نے ایشیائی ملکوں کے اقتصادی ڈھانچے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں،ترقی پذیر ایشیا کے نام سے ہونے والی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لوگارٹ نے کہا کہ ایشیائی ملکوں کو دنیا میں پائے جانے والے اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنے اقتصادی ڈھانچے کی اصلا ح کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پیداواری حجم میں اضافے کے لیے بھی ایشیائی ملکوں کے اقتصادی ڈھانچے میں اصلاح کی ضرورت ہے جبکہ اقتصادی شرح نمو کو بڑھانے اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے لیے بھی ایسا کرنا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لوگارٹ نے حال ہی میں کہا تھا کہ عالمی معیشت تیزی سے بہتری کی جانب قدم بڑھا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169