9 مارچ 2016 - 15:01
ایران اور سربیا کی یونیورسٹیوں کے درمیان سائنسی وسعت کی ضرورت پر تاکید

سربیا کی یونیورسٹی کے چانسلر نے کہا ہے کہ ایران اور سربیا کی یونیورسٹیوں کے درمیان سائنسی شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سربیا کی یونیورسٹی کے چانسلر نے کہا ہے کہ ایران اور سربیا کی یونیورسٹیوں کے درمیان سائنسی شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت ہے.

یہ بات کرجوجیوک نیبوجسا ارسینیجیویک نے بلغراد میں تعینات ایران کے ثقافتی اتاشی محمود شالوائی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافت اور تہذیب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایرانی یونیورسٹیوں کے ساتہ سائنسی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے.

اس موقع پر ایرانی اتاشی نے کہا کہ ایرانی یونیورسٹیوں میں تعلیمی اور سائنسی تعاون کو وسعت دینے کی صلاحیتیں موجود ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲