6 مارچ 2016 - 11:58
پاکستان؛ کراچی میں فوجی آپریشن کے دوران چار دھشتگرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ سندھ کے صدر مقام کراچی میں فوج کے آپریشن کے دوران چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی پولیس نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ اس سے قبل پاکستانی فوج نے بدھ کے دن کراچی سے تین دہشت گردوں کی گرفتاری کی خبر دی تھی۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ جنوری سنہ دو ہزار پندرہ سے اب تک دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں چار ہزار چوہتر دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲