اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق الیکشن ہیڈکوارٹر کے سربراہ محمد حسین مقیمی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے سب کا جواب دے دیا ہے اور انتخابی عمل پر سب ہی نے اطیمنان کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے الیکشن کی شفافیت کے حوالے سے مغربی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ، فطری سی بات ہے کہ ہمارے دوستوں نے انتخابات سے مثبت نتیجہ اخذ کیا ہے ۔ جبکہ ایران کے دشمن ہرواقعے سے ناجائز فائدہ اٹھانے اور منفی پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی اور مجتہدین کی کونسل مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات کے لیے چھبیس فروری کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔
.......
/169