1 مارچ 2016 - 15:27
شام میں 450 سے زائد داعشی دہشتگرد ہلاک

عرب ذرائع کے مطابق شامی فوج نے صوبہ حلب کے اطراف میں اسٹراٹیجک گاؤں الحمام کو آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران 450 سے زائد وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ حلب کے اطراف میں اسٹراٹیجک گاؤں الحمام کو آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران 450 سے زائد وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے حالیہ کارروائیوں کے دوران 450 سے زائد وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔شامی ذرائع کے مطابق صوبہ حلب میں شامی فوج کی پیشقدمی جاری ہے اور وہابی دہشت گرد پسپا ہوکر ترکی کی طرف بھاگ رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169