اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے الیکشن کمیشن نے پیر کو اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے لئے ملک کے مختلف حلقوں میں اب تک دو ہزار سات سو پینتالیس امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرا دیئے ہیں۔ شام کے الیکشن کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی آخری تاریخ دو مارچ ہے۔ شام کے چیف الیکشن کمشنر قاضی ہشام الشعار نے بھی کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹ صرف شام میں ہی ڈالے جائیں گے بیرون ملک شام کے سفارت خانوں میں پارلیمانی انتخابات کے لئے پولنگ نہیں ہو گی۔ واضح رہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے آئندہ تیرہ اپریل کو ملک میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ شام میں چودہ صوبے ہیں اور شام کے عوام چار برسوں کے لئے پارلیمنٹ کے دو سو پچاس ممبران کا انتخاب کرتے ہیں۔ اس سے پہلے دو ہزار بارہ میں شام میں پارلیمانی انتخابات ہوئے تھے۔ گذشتہ پارلیمانی انتخابات بھی ایک ایسے وقت میں ہوئے تھے جب مغرب اور بعض عرب ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شام میں اپنی دہشت گردانہ کارروائیاں شروع کر دی تھیں لیکن اس کے بعد بھی شام کے عوام نے عام انتخابات میں شرکت کر کے ممبران پارلیمنٹ کا انتخاب کیا تھا۔
.......
/169